ریلوے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال ، ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنی کا فیصلہ

پاکستان ریلوے قیمتی تاریخی اثاثوں، اشیاء ، عمارتوں کا امین ہے، ہم اپنی تاریخی امانتیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناچاہتے ہیں، خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے کے پاس موجود تاریخی آلات ، فرنیچر اور دیگر نوادرات کو پروفیشنل انداز میں محفوظ رکھا جائے گا،ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:33

ریلوے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال ، ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی حفاظت ، دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ہیریٹیج قائم کرنے کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قیمتی تاریخی اثاثوں، اشیاء اور عمارتوں کا امین ہے اور ہم اپنی تاریخی امانتیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرناچاہتے ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے -’’ریڈیمکو‘‘ کی طرف سے گولٹرہ میوزیم کی دیکھ بھال اور توسیع کے عمل کو سراہا تاہم ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر تاریخی اثاثوں کی حفاظت اور ترقی کے لیے ایک مکمل ڈائریکٹوریٹ کا جلد از جلد قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز تمام نئے تعمیر ہونے والے ریلوے اسٹیشنوں میں ان کے تاریخی حسن، کردار اور شناخت کو برقرار رکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے پاس موجود تاریخی آلات ، فرنیچر اور دیگر نوادرات کو پروفیشنل انداز میں محفوظ رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ریلوے کے ذیلی ادارے ’’ریڈیمکو ‘‘ کے سربراہ زبیر شفیع غوری نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، چیئر پرسن مسز پروین آغا ، چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد جاوید انور اور دیگر حکام کو آزادی ٹرین ، کرسمس ٹرین اور دیگر سرگرمیوں پر مفصل رپورٹ پیش کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے حب الوطنی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم ریڈیمکوکے بجائے ریلوے کی موجودہ تاریخی وثقافتی عمارات و نوادرات کی حفاظت کی ذمہ داری نئے ڈائریکٹوریٹ کو سونپی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر عبدالحمید رازی ، ممبر فنانس فیصل اسماعیلی ، ایف اے اینڈ سی اے او ڈاکٹر سعید احمد ، ڈی جی ایجوکیشن ڈاکٹر فرحان عبادت یار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :