نواز شریف کی لوٹ مار اس کے درباریوں کو نظر نہیں آرہی تو آنکھوں کا علاج کریں ، محمود خان
پاکستان تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد کو کامیاب دیکھ کر پاکستانی عوام میں ایک نیاولولہ اور جوش پیدا ہو گیا ہے،صوبائی وزیر کھیل و آبپاشی
ہفتہ 11 نومبر 2017 18:33
(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابقہ جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ویژن ، عوام کے حقوق کا تحفظ ، کرپشن کے خاتمے کے خلاف جدوجہد میں شریک ہو باقاعدہ اس کا ساتھ شانہ بشانہ رہوں گا ۔
محمود خان نے انجینئر عمرفاروق کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انجینئر عمر فاروق کا یہ فیصلہ ان کی دوسروں کے لئے بھی قابل تقلید ہونا چاہیے ۔ صوبائی وزیر نے نوازشریف کے درباریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید شرمندہ ہونے سے بہتر ہے کہ وہ وقت کے تقاضوں کو سمجھیں اور کرپشن ، لوٹ مار کرنے والوں کا ساتھ چھوڑ کر ایک حقیقی دنیا میں آئیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو عوام کے سامنے جواب دہ بنا دئیے ہیں جس کی وجہ ہماری مثبت اصلاحات کا پوری دنیا تائید کر رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سابقہ حکومت نے ذاتی مفادات کے لئے منصوبے بنائے اور ان منصوبوں اربوں روپے کمیشن وصول کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کے ٹیکسوںسے کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے اپنی تجوریوں کو بھرنے والوں سے پورا پورا احتساب لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اداروں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو اختیارات بھی دئیے اور اب تمام اداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.