بلوچستان کے سائل وسائل غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے کا دور گزر چکا ، حاجی محمد خان لہڑی

بلوچستان سے حاصل ہونے والی قدرتی معدنیات کے مالک بلوچستان اور پاکستان کی عوام ہیں ماضی دور حکومت میں کوڑیوں کے بھائو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے والے قدرتی معدنی مسائل کے دفاع کیلئے انڑنیشنل عدالت میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، مشیر وزیراعلیٰ

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:33

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ بلوچستان کے سائل وسائل غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے کا دور گزر چکا ہے بلوچستان سے حاصل ہونے والی قدرتی معدنیات کے مالک بلوچستان اور پاکستان کی عوام ہیں ماضی دور حکومت میں کوڑیوں کے بھائو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرنے والے قدرتی معدنی مسائل کے دفاع کیلئے انڑنیشنل عدالت میں مقدمہ لڑ رہے ہیںکیونکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کاغذی نعروں پر یقین رکھنے کے بجائے عملی ترقی پر مکمل یقین رکھتی ہے سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے گوادر رپورٹ کے مکمل ہوتے ہی بلوچستان میں سرمایہ کاروں کا سیلاب آمڈ پڑے گا بلوچستان میں خوشحالی آئے گی پندرہ سالوں سے بلوچستان کا میگا پروجیکٹ کچھی کینال تعطل کا شکار تھا مسلم لیگ ن) کے دور حکومت میں فیز ون مکمل کرکے ڈیرہ بگٹی کے ہزاروں ایکڑ بنجرز زمین کو آباد کر دیا گیا ہے جبکہ کچھی کینال کے فیز ٹو پر جلد کا آغاز کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار زادہ بیبرک خان عمرانی سخی عبدالروف لہڑی بھی موجود تھے حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے بلوچستان میں قیام امن کیلئے پاک آرمی ایف سی پولیس لیویز کے جوان اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اے آئی جی بلوچستان حامد شکیل جیسے بہادرپولیس آفیسر کی امن امان کی بحالی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدوں کو تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد کے علاقوں کو جنوری 2018میں بجلی فراہم کردی جائے گی جبکہ 440دیہاتوں کو بجلی فراہم کردی گئی ہے جبکہ 81کلومیٹر سڑکوں کا کام جاری ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں نئے اضلاع بننے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ضلع نصیرآباد گنجان آبادی کا حامل ضلع ہے دو ضلع بنادیئے تو تمبو میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی سمیت دیگر ضلعی آفیسران کے بیٹھنے سے عوام کو سہولت ملے گیاانشاء الله 2018کے عام انتخابات میں مخالفین کو عوامی طاقت حمایتوں کی مد د سے شکست سے بھی دوچار کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :