ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، مولانا گل نصیب

قائدین مشتر کہ پروگرام کا اعلان کریں گے اس سلسلہ میں اتفاق رائے ہو چکا ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ فضل الرحمن گروپ کے امیر مولانا گل نصیب نے آج یہاں حافظ طارق مسعود کی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے انکشاف کیا کہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ایم ایم اے کا ایک منشور اور کتاب کے شان پر انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں دسمبر کے دو سرے ہفتہ میں کراچی میں ایم ایم اے کے قائدین مشتر کہ پروگرام کا اعلان کریں گے اس سلسلہ میں اتفاق رائے ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ اور مر کزی حکومت میں شامل جماعتوں کو حکومتوں سے علیحدگی کے بارے میں بھی حتمی منظوری دی جائے گی ۔مولانا گل نصیب بعد ازاں رائیونڈ کے اجتماع میں شر کت کے لئے روانہ ہو گئے۔ حسن رشید نامہ نگار خصوصی آن لائن ساہیوال

متعلقہ عنوان :