پولیس کا غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:33

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) تھانہ دینہ کے شعیب اصغر ایس آئی نیمدعی محمد عدیل احسن ولد شوکت حیات سکنہ ڈھوک صوبہ تحصیل و ضلع جہلم نے درخواست دی ہے کہ NLCدینہ میں بطور کک کام کرتا ہوں امشب میں معہ مبین ریاض ،جواد منصور بسواری موٹر سائیکل دینہ شہر سے ضروری سامان لیکر واپس NLCجارہے تھے کہ بوقت قریب8/45بجیرات NLCکے قریب پہنچے تو راولپنڈی کی جانب سے ایک ٹرک نمبریTKS/200جس کاڈرائیور اسم و مسکن نامعلوم ہے انتہائی تیزرفتاری و غفلت لاپرواہی سے چلاتا ہوا آیا اور ہمیں ٹکر ماردی جس سے ہم گرگئے ۔

(جاری ہے)

جس سے مبین ریاض موقع پر ہی جابحق ہوگیا جبکہ میں اور جواد منصور زخمی ہوگئے۔ڈرائیور اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔درخواست مندرجہ عنوان بالا موصول ہونے پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :