شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکا معاملہ

سابق نااہل وزیر اعظم کی جانب سے چارج شیٹ کے جواب میںاحتساب عدالت میں جمع کروائے گئے بیان کی کاپی آن لائن نے حاصل کر لی تحقیقات قواعد کے خلاف اور سیاسی مقاصد کیلئے تھی ،ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ریفرنسز کے اند ر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے موقف

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:31

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکا معاملہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکا معاملہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے چارج شیٹ کے جواب میںاحتساب عدالت میں جمع کروائے گئے بیان کی کاپی آن لائن نے حاصل کر لی ہے جس میں ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے ریفرنسز کے اند ر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والی تحقیقات قواعد کے خلاف اور سیاسی مقاصد کیلئے تھی سپریم کورٹ کے 7نومبر کے فیصلے میں سخت آبزرویشن دی گئی آئین کاآرٹیکل 10اے ہر شہری کو فیئرٹرائل کا حق دیتا ہے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی روشنی میں دائر عبوری ریفرنسز میں فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا سابق وزیر اعظم کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کروائے گئے تحریری بیان کے مطابق 6ماہ میںریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے احکامات اور مانیٹرنگ جج کی تعیناتی سے آئینی حقوق متاثر ہورہے ہیں اور میں اپنے خلاف دائر ریفرنسز میں الزامات کا دفاع کروں گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وحید ڈوگر

متعلقہ عنوان :