اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا تفصیلی حکم نامہ جاری

احتساب عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو ملزم اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دیدیا ، وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:31

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا تفصیلی حکم نامہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا تفصیلی حکم نامہ جاری کر دیا حکم نامے کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر کو ملزم اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کروانے کا حکم دیتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت کی جانب سے جاری حکم نامہ کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے ملزم اسحاق ڈار کیلئے پاکستان کے سفر کو غیر محفوظ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق اسحاق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو 50لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے تمام گواہان موجود ہے لیکن ملزم اسحاق ڈار غیر حاضر ہیوزیر خزانہ کے 20 لاکھ مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں لیکن اسحاق ڈار کی وطن واپسی نہ ہونے کی وجہ سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی تفتیشی افسر اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے ملزم اسحاق ڈار کیلیے پاکستان کے سفر کو غیر محفوظ قرار دیا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں

متعلقہ عنوان :