نااہل، کمیشن خور حکومت کی وجہ سے سموگ سے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ، عاطف چوہدری

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے کہا کہ نے کہا کہ نااہل اور کمیشن خور حکومت کے نااہلی اور نا لائقی کی وجہ سے سموگ سے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں، گڈ گورننس کے دعویداروں نے ماحولیات کے شعبے کو یکسر انداز کرتے ہوئے شہروں میں دھول اور مٹی اڑانے والے منصوبے نامکمل چھوڑ کر عوام کو اس عذاب میں مبتلا کیا، انہوں نے کہا کہ نمونیہ اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے والوں کا ہسپتالوں میں بھی کوئی پرسان حال نہیں،دواؤں میں کمیشن کھانے والوں نے بھی عوام کو ذبح کرنے کیلئے اپنی چھریاں تیز کرلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں جتنی جلد کرپٹ ٹولے سے جان چھوٹ جائے قوم کیلئے بہتر ہوگا،پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ۔