Live Updates

مفلوج نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،شیخ شہزاد یونس

عوام کرپٹ مافیا سے بھری نواز لیگ سے نجات پانے کیلئے بیتاب ہیں،فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مفلوج نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا،عوام کرپٹ مافیا سے بھری نواز لیگ سے نجات پانے کیلئے بیتاب ہیں،فوری انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا ، شریف خاندان اور درباریوں کو عدلیہ خلاف ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں سوجھ رہی،سپریم کورٹ ان کی قانون شکنی کے باوجود صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو جیلوں میں نہ ڈالے جانے کی وجہ سے انہیں مزید سازشوں کے جال بننے کا موقع مل رہا ہے،دوسری طرف باہر بیٹھ کر کٹھ پتلی حکومت کی ڈوریاں ہلانے والوں نے پورا سسٹم جمود کا شکار کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات