اقبال کی عظمت اور قابلیت کا احاطہ کرنے کیلئے ہم میں صلاحیت نہیں، تاجکستان میں بھی 9نومبر کو اقبال ؒ ڈے منایا گیا،ر میں مولانا روم کے مزار میں اقبال ؒ کی یادگار کا قیام ان کی فکری اور علمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ،

علم سے بڑی کوئی دولت نہیں، مال و دولت ، اقتدار چھن جانے والی چیزیں ہیں ‘ وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے نوجوان نسل کو اپنا ناطہ تعلیم سے جوڑنا ہوگا، دورِ جدید کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ملک کی 50فیصد آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے ان کو مرکزی دھارے میں لانا ہوگا وفاقی وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 18:04

اقبال کی عظمت اور قابلیت کا احاطہ کرنے کیلئے ہم میں صلاحیت نہیں، تاجکستان ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) وفاقی وزیر امور خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اقبال کی عظمت اور قابلیت کا احاطہ کرنے کیلئے ہم میں صلاحیت نہیں تاجکستان میں بھی 9نومبر کو اقبال ؒ ڈے منایا گیا اور مصر میں مولانا روم کے مزار میں اقبال ؒ کی یادگار کا قیام ان کی فکری اور علمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔علم سے بڑی کوئی دولت نہیں مال و دولت ، اقتدار چھن جانے والی چیزیں ہیں ‘ وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے نوجوان نسل کو اپنا ناطہ تعلیم سے جوڑنا ہوگابالخصوص بچیوں کو بھی تعلیم کے میدان میں مساوی مواقع فراہم کرنا ہونگے کیونکہ دورِ جدید کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ملک کی 50فیصد آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے ان کو مرکزی دھارے میں لانا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات میں پرائم منسٹر لیب ٹاپ اسکیم کے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹر نظام الدین، وائس چیئرمین گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی، چیئرپرسن وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم لیلیٰ خان،میئر توحید اختر چودھری، چیئرپرسن ضلع کونسل حناء ارشد، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید افتخار الحسن،شیزا فاطمہ، چودھری محمد اکرام، محسن اشرف، رانا محمد افضل، رانا محمد آصف ، ارشد وڑائچ، ذوالفقار غوری ، گلناز شجاعت ،ایم ایل اے چودھری اسحاق ، ڈپٹی میئر بشیر احمد چودھری ، ایڈمن ڈائریکٹر قمرشہزاد گیلانی اور ہونہار طلبہ رابعہ اشرف کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حقیقت وہ نہیں جو ٹی وی کے ٹاک شو میں دیکھائی جارہا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے جو یونیورسٹی میں علم کے فروغ کیلئے جو حکومت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت 20کروڑ عوام کا مستقبل ہے جب انائیں ٹکرائیں گی تو ان کا مستقبل تاریک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا مستقبل حقیقی معنوں میں ان اساتذ ہ کے ہاتھوں میں ہے جو علم کے روشنی معاشرے میں بانٹ رہے ہیں کیونکہ علم ایک ایسی دولت ہے جو آپ کے جانے کے بعدصدقہ جاریہ کے طور پر جاری و ساری رہے گا۔

انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل قابلیت اور ذہانت میں کسی سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی اور میڈیکل کالج جیسے اداروں کی وجہ سے منزلوں کے فاصلے سمٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر موجودہ منظر نامے کے باوجوہ حکومت ملک و قوم کے آگے لیکر جارہی ہے بالخصوص تعلیم شعبہ میں ترقی اطمینان بخش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیمی ڈگریوں کے حصول کے بعد تعلیم ختم نہیں ہوجاتی بلکہ یہ ڈگریاں آپ کو علم کی لامتناہی فاصلوں کو طے کرنے میں بنیاد فراہم کرتیں ہیں کیونکہ علم لامحدود ہے اور اس کی کوئی سرحد نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 53سال قبل کالج چھوڑا لیکن سیکھنے کا سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ہذا کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گئے اس کیمپس کی توسیع کے علاوہ نیا کیمپس اور ہوسٹلز بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادڈاکٹر مختار احمدنے کہاکہ 2002ء میں ہائیر ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس وقت ملک کے طول عرض میں مجموعی طور پر 59یونیورسٹیاں تھی جس میں مجموعی طور پر 2لاکھ 76ہزار طالب علم زیر تعلیم تھے جن میں صرف 32فیصدفی میل اسٹوڈننس تھیں اور آج 15سالہ بعد ملک میں ایچ ای سی سے منظور شدہ جامعات کی تعداد188تک پہنچ چکی ہے جس میں 14لاکھ اسٹوڈننس زیر تعلیم ہے اور لڑکیوں تعداد48فیصد تک پہنچ سکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تحقیقاتی تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے امسال 12ہزار پیپرز نشر کئے گئے ۔ انہوں نے فیڈرل حکومت نے 107بلین سالانہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر خرچ کررہی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے 5لاکھ لیب ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کررکھا ہے اب تک 2لاکھ سے زائد لیب ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں جن میں سے ڈیڑھ لاکھ پاکستان کے اندر اسمبل کئے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے ہونہار طالب علموں کی فیس ری امبرسمنٹ اسکیم کا آغاز کیا ہے جس سے پاکستان کے طول و عرض کے 114ضلعوں میں مستحق طالب علموں کی فیسوں کی ادائیگی ایچ ای سی کررہا ہے اس سے داخلوں میں تیزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 2لاکھ51ہزار طالب علموں میں تعلیمی وظائف کا اجراء بھی حکومت کی تعلیم دوستی کا مظہر ہے ۔ وائس چیئرمین گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم سے اہمیت سے کوئی معاشر ہ انکار نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے قیام کا سہرا خواجہ محمد آصف کے سر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران ایچ ای ڈی اور ایچ ای سی کے مالی تعاون سے 55ملین روپے کے مشینری و آلات خریدے گئے اور کالج میں12ملین کی لاگت سے کتابیں اور تازہ تحقیقاتی جریدوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ایڈمن بلاک، ملٹی پرپز ہال ، وڈیو کانفرنس روم، ای لیب ، سمارٹ کلاس روم، اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے 100لیب ٹاپ پر مشتمل ای روزگار لیب قائم کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کے تعاون سے صاف پانی کی فراہمی اور ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر پر کام شروع ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کے تعاون سے جی سی وویمن یونیورسٹی کو سمارٹ یونیورسٹی کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے جس میں ہمارا سٹاف ،طالبات ایچ ای سی کی طرف سے فراہم کئے گئے ٹرنیٹن سوفٹ وئیر ، ڈیجیٹل لائبریریاور مائیکروسافٹ اکیڈیمی سے استفادہ حاصل کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :