خیبر ایجنسی جمرود سٹیڈیم میں فاٹااصلاحات تحریک کے سلسلے میں فاٹایوتھ جرگہ کا نعقاد ، فاٹا رانضمام کو ئی نہیں روک سکتا ،فاٹاکی عوام کومذید غلامی قبول نہیں انضما م کے مخالفین عوام کی ترقی نہیں چاہتے ،قبائلی عوام فرسودہ و ظالمانہ نظام کو مسترد کیا ہے ،ریفرنڈم کی ضرورت نہیں قبائلی عوام نے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حق میں فیصلہ دیا ہے، مقررین کا خطاب

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:55

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) خیبر ایجنسی جمرود سٹیڈیم میں فاٹااصلاحات تحریک کے سلسلے میں فاٹایوتھ جرگہ منعقد کیا گیا فاٹایوتھ جرگے میں طلباء تنظیموں کے علاوہ سیاسی پارٹیوں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی فاٹا یوتھ جرگے میں مولانا سمیع الحق (س)کے رہنماء مولانا یوسف شاہ نے خصوسی شرکت کی یوتھ جر گہ سے خطاب کر تے ہوئے فاٹااصلاحات تحریک کے سپہ سالار اور حلقہ این اے پینتالیس سے منتخب ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ گل آفریدی ،جمعیت علماء اسلام (س)کے رہنماء مولنا یوسف شاہ ،سابق سینٹر عبدالرحمان مہمند ،ممبر قومی اسمبلی شمالی وزیرستان نظیر ،قاری سید عالم شنواری ،ملکزادہ ندیم آفریدی ،ایڈوکیٹ تاج محل،مولا ناعتیق شنواری اور طلباء تنظیموں کے صدور نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فاٹااصلاحاتی عمل اورانضمام کو ئی نہیں روک سکتا فاٹاکے عوام کومذید غلامی کی زندگی قبول نہیں انضما م کے مخالفین فاٹاکے عوام کی ترقی نہیں چاہتے قبائلی عوام نے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کو مسترد کیا ہے دنیا بدل گئی قبائلی عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں ریفرنڈم کی ضرورت نہیں قبائلی عوام نے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یوتھ جرگے سے الحاج شاہ گل آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران نواز شریف زرادری اور دوسرے لیڈروں پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف ہیں لیکن انہوں نے جو لوگ اپنے ساتھ شامل کئے ہیں اس کے بارے میں وہ قبائلی عوام سے پوچھے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قبائلی عوام کوسخت اور مشکل دور میں چھوڑ گئے تھے اور قبائلی عوام نے ان لوگوں کو مسترد کیا ہیں اور اگر ان لوگوں کا ندازہ لگانا چاہتے ہیں تو وہ فاٹاسیکرٹریٹ اور طورخم کے انتظامیہ سے پوچھیں انہوں نے کہا کہ ایسے کام کررہے ہیں کہ نہ کسی پہلے کئے تھے اور نہ بعد میں کرینگے انکے کے کاموں سے آنے والے نسلیںفائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہ فاٹااصلاحات تحریک میں انکے ساتھ علماء حق بھی شامل ہیں اور جس کارواں میں علماء حق شامل ہو تے ہیں وہ کھبی ناکام نہیں ہو تے بعض لوگ اپنی مفادات کی خاطر علیحدہ صوبے اور انضمام کی مخالفت کررہے ہیں لیکن جلد انضما م مخالفین بھی تسلیم ہو جا ئینگے کیونکہ انضما م پورے فاٹاکے عوام اور مظلوم لوگوں کی آواز ہیں اور مظلوم لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور عنقریب فاٹاکے عوام خوشخبری سنیں گے ، جو لوگ کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں امن نہیں ہے وہ اس فاٹایوتھ جرگے کو دیکھیں کیونکہ وہ لوگ یوتھ کانفرنس پشاور میں منعقد کر تے ہیں اور آج فاٹایوتھ جرگہ قبائلی علاقے یعنی جمرود میں منعقد کرکے ثابت کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں امن اومان قائم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :