برطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح ہوگئی

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:30

برطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح ہوگئی
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2017ئ)پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان صلح ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باکسر عامرخان نے سماجی ویب سائٹ پراپنی اہلیہ کےساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے اورفریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں ،میں سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر ساتھی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر طلاق دینے کا اعلان کیا تھا۔