لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:23

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل کل کھیلا جائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل کل بروز اتوار 12 نومبر کو تین بجے دیواز اوون اور ریمنگٹن پولو کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر دو بجے ٹیرا انرجی اور دائود گروپ کے درمیان کھیلا جائے گا۔مہمان خصوصی سید بابرعلی چیئرمین پیکجز لمیٹڈ ہوںگے جبکہ گیسٹ آف آنر سید شاہد علی سی ای اوٹریٹ گروپ آف کمپنیز ہوں گے۔

لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدرکے مطابق زندہ دلان لاہور کو بہترین پولو کا فائنل دیکھنے کو ملے گا۔

(جاری ہے)

لاہورپولو کلب میں پولو بہترین پولو کھیلی جاتی ہے دونوں ٹیمیں پول میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہیں بہترین پولودیکھنے کو ملے گا۔فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں دیوا اوون کی ٹیم میں میاں مصطفی عزیز، عمران اختر، ممتاز عباس نیازی اور ثاقب خان خاکوانی جبکہ ریمنگٹن پولو کی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کھوکھر، بلال حیات نون، آغا موسیٰ علی خان اور بلال حئی شامل ہیں جبکہ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں ٹیرا انرجی کی ٹیم میں فراست علی چٹھہ، غلام مصطفی منوں، حارث ہارون ملک اور احمد بلال ریاض جبکہ دائود گروپ میں عبداللہ دائود، محمد عثمان ملک، محسن عطا کھوسہ اور احمد حیات نون شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :