صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد سے کویت کے سرمایہ کاری وفد کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:21

صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد سے کویت کے سرمایہ کاری وفد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں سے یہاں کویت کے سرمایہ کاری وفد نے عبداللہ سلمان کی سربراہی میں ملاقات کی،جس میںباہمی دلچسپی کے امور ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

کویتی وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے اورانہوںنے عوام کی فلاح وبہبود اور تعلیم و صحت سمیت سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے شاندار اقداما ت کیے ہیں۔

کویت کے سرمایہ کاری وفد نے پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوررس اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، اسی طرح حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :