فاروق ستار کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی

شہدا کے لہو کے مقروض انکا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت وآبروکوبحال کریں گے،سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا ہمیں کیوں روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:21

فاروق ستار کا پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہفتہ کو پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگارشہدا پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ایم کیوایم پاکستان کی یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ایک سال کے بعد شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پہنچ گئے، ایک بارپہلے بھی یہاں آنا چاہتے تھے اس وقت ہمیں آنے نہیں دیا گیا، شہدا کے لہو کے مقروض انکا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت وآبروکوبحال کریں گے۔

سربراہ ایم کیوایم فاروق ستارنے کہا کہ شرپسندوں کو اپنی صفوں سینکالیں گے، سیاسی الائنس کے دروازے آج بھی کھلے رکھیں ہیں، 5 نومبرکے جلسے کے بعد بڑاحوصلہ ملا، ہم صاف ستھری ایم کیوایم قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور2018 میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا کہ شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، ایم کیوایم کے کارکنوں کو یادگارشہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں روکا جارہا ہے، صرف مجھے اوررابطہ کمیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے ساتھ پھر ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ خطرات کے پیش نظرہماری موبلائزیشن کوروکاجارہا ہے، ہم نے یادگارشہدا ایم کیوایم جانے کیلئییے انتظامیہ کودرخواست دی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں سوال یہ ہے کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے۔'ہم شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہر مہاجر پاکستانی اور مظلوم کو موقع دیں گے کہ وہ سر اٹھا کر چلیں'۔

فاروق ستار نے عمران خان آصف علی زرداری اور دیگر جماعتوں کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ اپنے اثاثے ظاہر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک تمام کے افراد مردم شماری میں ہونے والی نا انصافی میں کراچی کے ساتھ ہیں۔یادگارِشہدا پرحاضری کے سلسلے میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔ ضلعی وسطی پولیس نے یادگارِشہدا کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا۔