بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، راج شاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی، مومن الحق کی 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز، ویمنز 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بوپارا کی ففٹی رائیگاں، مومن الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:10

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مومن الحق اور لینڈل سیمنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت راج شاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، مومن الحق 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سیمنز 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، روی بوپارا کی ففٹی رائیگاں گئیِ، مومن الحق میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بوپارا نے 54 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، فرحاد رضا نے دو وکٹیں لیں، جواب میں راج شاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مومن الحق 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ سیمنز 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :