اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ، سری لنکا کی مسلسل دوسری کامیابی، بنگلہ دیش نے نیپال کو ہرا دیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:10

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) اے سی سی انڈر 19 یوتھ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے افغانستان کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، بنگلہ دیش نے نیپال کو ہرا کر پہلی کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے نیپال انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 40.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے نیپال کی اننگز کو ختم کر دیا گیا اور بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 40 اوورز میں 180 رنز کا ہدف ملا، پوڈل 40 اور شیخ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39.5 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کیا، شیخ نے 52 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ایک اور میچ میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کو 62 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، افغانستانی ٹیم 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 33.5 اوورز میں 135 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، رسول کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، جایا وکراما نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :