پرویز مشرف کےسیاسی الائنس پاکستان عوامی اتحاد کوکامیابی سے پہلے ہی نظرلگ گئی

مجلس وحدت المسلمین کی پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کی تردید،پرویزمشرف کےاتحادی الائنس میں شمولیت کاکوئی فیصلہ نہیں کیا،پرویزمشرف نےعوامی اتحاد میں 23 سیاسی ومذہبی جماعتوں کی شمولیت کا دعویٰ کیا تھا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 نومبر 2017 17:04

پرویز مشرف کےسیاسی الائنس پاکستان عوامی اتحاد کوکامیابی سے پہلے ہی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 نومبر2017ء) : سابق صدرمملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کے سیاسی الائنس کو نظرلگ گئی، مجلس وحدت المسلمین نے پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کی تردید کردی،پرویز مشرف کے اتحادی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان مجلس وحدت المسلمین کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بارے میں عوامی اتحاد میں شمولیت اختیارکرنے کی بات درست نہیں ہے۔واضح رہے گزشتہ روزسابق صدرمملکت پرویز مشرف نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے سیاسی الائنس تشکیل دیا۔ پرویز مشرف نے دعویٰ کیاکہ پاکستان عوامی اتحاد میں 23سیاسی ومذہبی جماعتوں نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان عوامی اتحاد کاچیئرمین میں ہوں۔

پاکستان میں نئی سیاسی قوت بننی چاہیے۔میں ایم کیوایم کاسربراہ نہیں بنوں گا تاہم نئے سیاسی اتحاد میں ا یم کیوایم اور پی ایس پی کوشامل ہونے کی دعوت دیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم والے قومی دھارے میں آجائیں۔ مہاجرنام چھوڑکراپنے آپ کوپاکستانی کہیں۔تمام سیاسی دھڑے اکٹھے ہوجائیں توپاکستان کی نئی فورس بن جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور پیپلزپارٹی نے سندھ میں تباہی مچائی۔دوسری جانب آج ترجمان مجلس وحدت المسلمین نے پرویز مشرف کے پاکستان عوامی اتحاد میں شمولیت کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے سیاسی الائنس میں شمولیت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :