پیپلزپارٹی نے مصطفیٰ کمال کے الزامات پرعدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 نومبر 2017 17:00

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11نومبر 2017ء):پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں انکی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا ہےکہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔سوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے الزمات سنگین نوعیت کے ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے، اگر ان الزامات میں سچائی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت انتخابات کے ذریعے ہی آئے گی، سیاست میں مداخلت بھی بند ہونی چاہیے۔