انڈوں کی قیمت 135روپے فی درجن ہو گئی

ہفتہ 11 نومبر 2017 17:00

ْ راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) موسم سرما کی شروعات کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن سے بھی تجاوز کر گئی ۔شہریوں اور دکانداروں نے بتایاکہ گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں انڈے 95روپے فی درجن پرچون ریٹ پر دستیاب تھے جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر انڈوں کی فی درجن پرچون قیمت فروخت 135روپے تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہاکہ ابھی تو سردیوں کا مکمل آغا زبھی نہیں ہوا اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس سے اندیشہ ہے کہ آئندہ چند یوم تک یہ قیمتیں 200روپے فی درجن تک پہنچ جائیں گی ۔

شہر میں اے گریڈ انڈے کی قیمت فروخت 145روپے فی درجن جبکہ بی گریڈ انڈے کی فی درجن پرچون قیمت فروخت 135روپے ،دیسی انڈا 180روپے فی درجن فروخت ہوتا رہا ۔راولپنڈی کے مقامی دکاندار نے بتایاکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں گذشتہ 10یوم کے دوران 40روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے۔