میاں نواز شریف عدالتوں کے سامنے بے بس ہو گئے،طیبہ ضیاء

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:51

میاں نواز شریف عدالتوں کے سامنے بے بس ہو گئے،طیبہ ضیاء
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2017ء) :کالم نگار طیبہ ضیاء نے اپنے حالیہ کالم میں واضح کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالتوں کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں ،مسلم لیگ ن میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو میاں صاحب پر جان نثار کرنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن اندر سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گہرے رابطے رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں صاحب کو اپنی صفوں میں غدار تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو اداروں کے بھی دوست ہیں اور میاں صاحب کے ساتھ وفاء کرنے کے وعدے بھی نبھا رہے ہیں ۔

فوج نے میاں نوا ز شریف سے نرمی کا ہاتھ اٹھا لیا ہے اور وہ اس وقت تنہا ہو گئے ہیں ،میاں صاحب کی جمہوریت کا ڈھونگ اب فلاپ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے اپنے کالم میں مولانہ طارق جمیل کے بارے میں کہا کہ مولانہ طارق جمیل بھی سیاسی ہو چکے ہیں ۔ان کی شہرت کی گڈی بھی چڑھائی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :