دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے فلاحی اداروں کا کردار مسلمہ ہے ، تہمینہ درانی فاونڈیشن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دارلرحمت میڈیکل کمپلیکس کے نئے بلاک کے افتتاح پر موقع پر گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:50

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے غیر سرکاری اداروں کا کردارمسلمہ ہے اور حکومت فلاحی سرگرمیوں میں مصروف این جی اورز کو ہر ممکن سہولت و مدد فراہم کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کے روز چارسدہ کے مختصر دورے کے موقع پرتہمینہ درانی فاونڈیشن کے زیر انتظام’’ دارلرحمت میڈیکل کمپلیکس‘‘ کے نئے بلاک کا افتتاح کرنے کے بعدمختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑہ بھی موجود تھے ، وزیر اعظم نے فلاحی خدمات کے حوالے سے تہمینہ درانی فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاونڈیشن پوری لگن اور تندہی کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ ان کے ثمرات غریب عوام تک پہنچ سکیں، انھوں نے کہا کہ اس کار خیر میں فاونڈیشن کو حکومت کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کی بعد وزیر اعظم واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :