میاں عبدالرزاق کی سربراہی میں وفد کی چیف ایگزیکٹو لیسکو سے ملاقات

انڈسٹریل ایریا میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (فروو) کے چیئرمین اورلاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں عبدالرزاق نے ایک وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سید واجد علی کاظمی سے ملاقات کی اور فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ادیب اقبال شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں عبدالرزاق نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو بتایا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں صنعتی پیداواری بری طرح متاثر ہوئی ہے ، بجلی کی آمد و رفت کا کوئی شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار پیداواری شیڈول مقرر کرنے سے قاصر ہیں لہذا یہ مسئلہ فورا حل کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایریا میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :