ایپک کا ایشیا و بحرالکاہل آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کو مزید فروغ دینے پر زور

اپیک سرحد پار ای کامرس کو سہولتیں فراہم کرنے کے ڈھانچے کی منظوری دی، ایپک اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء)ایپک اراکین نے ایشیا و بحرالکاہل آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کو مزید فروغ دینے پر زور د یتے ہوئے اپیک سرحد پار ای کامرس کو سہولتیں فراہم کرنے کے ڈھانچے کی منظوری دی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے بین الاقوامی محکمہ کے سربراہ چانگ شاو گانگ نے کہا ہے کہ اپیک کے انتیسویں وزارتی اجلاس میں ایک مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی گئی جس میں ایشیا و بحرالکاہل آزاد تجارتی علاقے کی تعمیر کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں اپیک کے ڈھانچے کے تحت تجارت اور سرمائے کو آزاد اور آسان بنانے کی سمت کو برقرار رکھا گیا ہے اور تعاون کے نئے شعبے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔چانگ شاو گانگ نے کہا کہ اس اجلاس میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے لیے اپیک کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکا نے سرحد پار ای کامرس ،باہمی رابطے ،خدمات کی تجارت سمیت دیگر شعبوں میں حقیقت پسندانہ تعاون کے اتفاق رائے حاصل کیے ہیں جو اس اجلاس کی ایک اہم کامیابی ہے۔

چانگ شاو گانگ نے کہا کہ مختلف معیشتوں نے اپیک سرحد پار ای کامرس کو سہولتیں فراہم کرنے کے ڈھانچے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق سرحد پار ای کامرس کی پالیسی کے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا اور ای کامرس میں درمیانے و چھوٹے صنعتی و تجارتی اداروں کے شامل ہونے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے گا۔۔