رائے ونڈ پولیس کی کارروائی 6 سالہ معصوم کرن کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

ہفتہ 11 نومبر 2017 16:42

رائے ونڈ پولیس کی کارروائی 6 سالہ معصوم کرن کو قتل کرنے والا  باپ  گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) صوبائی دارالحکومت میں رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ معصوم کرن کو قتل کرنے والے اس کے حقیقی باپ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے، ایس ایچ او رائے ونڈ نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 6 سالہ معصوم کرن کا کوئی قصور نہ تھا درحقیقت اس کا باپ منظور ذہنی مریض ہے اور اس نے معمولی بات پر دل برداشتہ ہو کر اپنی حقیقی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قتل پہلے ہی درج کر لیا تھا جبکہ مقدمہ کی مدعیہ ملزم کی بہن بننا چاہتی تھی تاہم پولیس نے قاتل کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم منظور قصور میں چھپا بیٹھا ہے جسے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :