پی ایس ایل 2018 ،کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ (آج)ہوگی

ہفتہ 11 نومبر 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) پی ایس ایل 2018 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ (آج) اتوارکوہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے لیے 501 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب(آج) اتوار بارہ نومبر کو کریں گی ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل اسٹار کرکٹرز کی کہکشاں بن گئی۔جنوبی افریقہ کے بڑے بڑے نام ڈرافٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ جے پی ڈومینی،عمران طاہر،کولن انگرام،وین پارنل ان ناموں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے مچل جانسن،شین واٹسن،نیوزی لینڈ کے جمی نیشم،لیوک رانچی سمیت ایک سے بڑھ کر ایک اسٹارشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :