فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، ایم کیوایم پاکستان کو ہوا د ینے والے پاکستان کی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں،ایم کیو ایم اور پی ایس پی دونوں ایک ہی ہیں، یہ دونوں ڈرامہ کر رہے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کمال کی پریس کانفرنس پرردعمل

ہفتہ 11 نومبر 2017 15:40

فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، ایم کیوایم پاکستان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، جو لوگ ایم کیوایم پاکستان کو ہوا دے رہے ہیں وہ پاکستان کی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں،ایم کیو ایم اور پی ایس پی دونوں ایک ہی ہیں، یہ دونوں ڈرامہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ فاروق ستار الطاف حسین کا نیا روپ بن کر سامنے آئے ہیں، چھے آٹھ لوگ کراچی کا ناسور بنے ہوئے ہیں، یہ پیسہ کھا رہے ہیں، انہوں نے 5ارب سے زائد وفاقی حکومت کا پیسہ کھایا ہے، یہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی ایم کیو ایم ہے، یہ ایک دوسرے کو ایکسپوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی کو تیس سالوں میں کچھ نہیں دیا اور آگے بھی کچھ نہیں کریں گے، فاروق ستار نے نئے صوبے کا نعرہ لگایا ہے جو لوگ ایم کیو ایم پاکستان کو ہوا دے رے ہیں وہ پاکستان کی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، ایم کیو ایم اور پی ایس پی پہلے سے ہی ایک جماعت ہیں، یہ ڈرامہ کر رہے ہیں، مجرم کو ہم سیاست کرنے نہیں دیں گے، یہ لوگ کراچی کو آگ میں دھکیل رہے ہیں، مہاجروں کا دشمن کوئی نہیں ہے، ہم سب مہاجر ہیں۔