جامعہ پشاور میں سی پیک کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے جامعہ پشاورکی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ ودیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر سی پیک منصوبے کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور مواقعوں کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :