پنجاب جوڈ یشل اکیڈمی کے وفدکا پشاوراکیڈمی کا دورہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور کی19 رکنی وفد نے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا۔ سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان اور افسران نے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی ڈائریکٹراکیڈیمک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے کی جبکہ وفدکے دیگر ارکان میں جواد الحسن ، چوہدری ظفر اقبال ندیم ، عرفان احمد سعید، آصف مجید اعوان، رائو عبدالجبار خان ، محمد تنویر اکبر، امیر محمد خان، محمد رفیق ، محمد اقبال خان، طارق مسعود بھٹی ، خاقان بابر، شفیع الرحمان خان، طاہر صابر، راجہ پرویز اختر ،مشتاق احمد ، علی عباس شیر اور عائشہ خالد شامل تھے۔

وفد کو جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ دی گئی ۔مہمانوں نے جوڈیشل اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا ، آخر میں وفد کو اسناد بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :