چائنیز ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کا سرحد یونیورسٹی کا دورہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)چائنیز ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک وفدنے سرحد یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان و حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور طلبہ سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم الرحمان نے کہا کہ چین کے وفد کا سرحد یونیورسٹی کا دورہ خوش آئند ہے اس سے دونوں ملکوں کی جامعات کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔