نوازشریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر اقوام عالم میں مقام دلایا،ضیاء الرحمان

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا اور اقوام عالم میں نمایاں مقام دلایا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ‘ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 4 سال کے دوران مختلف ذرائع سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ‘ ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا ‘ سی پیک کا منصوبہ شروع کیا ‘ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ‘ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر پر قابو پایا ‘ مہنگائی کو کم ترین سطح پر لایا ‘ ملکی برآمدات میں اضافہ کیا ‘ سٹاک مارکیٹ کو 54 ہزار کی بلندترین سطح پر لے گئے اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا۔

متعلقہ عنوان :