جامعہ پشاورکے زیر اہتمام ’’تحریک آزادی میں اہل قلم کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء)جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی سنٹر اور اکادمی ادبیات پاکستان کے باہمی اشتراک سے ’’تحریک آزادی میں اہل قلم کا کردار‘‘کے موضوع پر قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام تھے جبکہ صدارت ممتازدانشور پروفیسر ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک نے کی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں پاکستان سٹڈی سنٹر میں متعدد شعراء و ادباء کی موجودگی پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات ان سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اور ادباء معاشرے کی بنیاد کی اینٹیں ہیں جو نظر تو نہیں آتیں مگر معاشرے کی عمارت ان کے دم سے ہوتی ہے۔ تقریب کے آخر میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعراء نے اردو ، پشتو اور ہندکو زبانوں میں اپنا اپنا کلام پیش کیا۔