پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 48 ویں برسی آج منائی جائے گی

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے اڑتالیس برس بیت گئے،ان کی 48ویں برسی آج (اتوار) کومنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسکندرمرزادسمبر1898ء کو مرشد آباد بنگال میں پیدا ہوئے وہ 5مارچ1956ء کو پاکستان کے نئے آئین کے تحت پہلے صدر بنے 1958ء کواسکندر مرزا نے ملک میں سیاسی بحران کے سبب مارشل لاء نافذ کر دیا اس وقت کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان نے انہیں صدارت کے عہدے سے بدطرف کر دیا جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر لندن چلے گئے جہاں 12نومبر1969ء کو ان کی وفات ہو گئی اور انہیں ایران میں دفن کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :