ارب پتی سعودیوں نے دولت کی بیرون منتقلی کی کوشش تیز کردی

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء)برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاریوں کے بعد کئی ارب پتی افراد نے دولت کی بیرون ملک منتقلی کے لئے کوشش تیز کردی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کئی امیر ترین خاندانوں نے اپنی دولت ضبط کئے جانے کے ڈرسے اپنے اثاثے بیرون ملک منتقل کرنیکے لئے کئی بینکوں سے رابطے کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے رقم منتقلی پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد کردیا ہے ، نئے ٹیکس سسٹم کا اطلاق یکم جنوری 2018ئ سے ہوگا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیکس سسٹم میں لائف انشورنس پالیسیز، گھر وں کے کرائے، ادویات، قرضوں پر سود، مارگیج، لیزنگ سمیت کئی مالیاتی سروسز ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔