اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال نہ کریں،امریکہ

کوئی شک نہیں رہا کہ سعد حریری کو سعودی عرب نے جبراً روک رکھا ہے،حسن نصراللہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:10

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب پر لبنان کے خلاف جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے۔یہ بیان لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے سعودی عرب کے دارالحکومت میں استعفی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ایک ٹیلی ویڑن تقریر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ ے زور دیا کہ حریری کا استعفیٰ لبنانی سیاست میں ’بے مثال سعودی مداخلت‘ تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف وہاں رکھا ہوا ہے۔حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے سعودی عرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف اکسا رہا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اٴْن ممالک کو خبردار کیا ہے جو لبنان کو اپنی جنگ لڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔خدشہ ہے کہ لبنان سعودی عرب اور ایران کے درمیان وسیع علاقائی تنازع مزید الجھ سکتا ہے کیونکہ سعد حریری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے تینوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی ہی

متعلقہ عنوان :