ختم نبوتﷺ کے آرٹیکل میں ترمیم میں تبدیلی کی کارروائی زاہد حامدکی دھمکی پر رکی

وفاقی وزیر قانون نے واضح کہا کہ میری قربانی دی گئی تو خاموش نہیں رہوں گا

ہفتہ 11 نومبر 2017 12:08

ختم نبوتﷺ کے آرٹیکل میں ترمیم میں تبدیلی کی کارروائی زاہد حامدکی دھمکی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2017ء) :دینی جماعتوں کی طرف سے ختم نبوتﷺ کے آرٹیکل میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور انہیں بے نقاب کرنے کے مطالبہ پر اب تک عمل نہ ہونے کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں ۔قومی اخبار کے مطابق تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس سے استعفی لینے کے مطالبہ پر عمل اس لئے نہیں ہو سکا کہ وفاقی وزیر قانون نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر میری قربانی دی گئی تو خاموش نہیں رہوں گا ۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے اندر ایک برا حلقے یہ چاہتا تھا کہ موصوف خود استعفی دیں تا کہ ذمہ دار کا تعین ہو سکے ۔اس تجویز کو وزیر قانون نے نہ صرف ماننے سے انکار کر دیا ہے بلکہ ن لیگی رہنماؤں کا واضح پیغام بھی دے دیا ہے کہ میں نہ تو استفی دوں گا اور نہ ہی کسی قربانی کا حصہ بنوں گا جس اعلی شخصیت کی مرضی سے سب کچھ ہو رہا تھا وہی ذمہ دار بھی ہے بلکہ اس حوالے سے رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ۔ختم نبوت ﷺکے آئین میں ترمیم کے حوالے شریف خاندان میں سے اہم شخصیت کا نام سامنے لیا جا رہا ہے جس کی مرضی سے سب کچھ ہو رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :