امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 11 نومبر 2017 11:43

امریکا،یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) امریکا،یورپ اور ایشیاء میں مجموعی طور پر سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی ٹیکس اصلاحات بارے غیریقینی کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1275.60 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 13.30 ڈالر (1 فیصد) کمی کے ساتھ 1274.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1284.58 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1285 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1283.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1284.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :