مریم نواز کا وراننگ دے دی گئی کے وہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنا بند کریں

ہفتہ 11 نومبر 2017 10:35

مریم نواز کا وراننگ دے دی گئی کے وہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنا بند کریں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار غلام حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے مریم نواز کا وراننگ دے دی گئی کے وہ ریاستی اداروں پر حملہ کرنا بند کریں ورنہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو این اے 120الیکشن جیتنے کے لئے 2ارب روپے دئیے گئے تھے،مریم نواز کیلئے شرم کا مقام ہے کہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدبھی نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی سرکاری افسروں سے بریفنگ لیتی ہیں ۔

کلثوم نواز کی صحت واقعی ٹھیک نہیں ہے ۔این اے 120پر الیکشن دوبارہ سے ہوں گئے لیکن ا س سے پہلے اگر مریم نواز نے ریاستی اداروں پر حملے کرنا بند نہ کئے تو ان کو نا اہل بھی کیا جا سکتا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں