رانا ثناء اللہ کو بھی میاں شہباز شریف سے ڈانٹ پڑنے لگی ،تجزیہ کار غلام حسین

ہفتہ 11 نومبر 2017 10:35

رانا ثناء اللہ کو بھی میاں شہباز شریف سے ڈانٹ پڑنے لگی ،تجزیہ کار غلام ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار غلام حسین نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنی نجی میٹنگ میں کہنے لگے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں ایک ہی لیڈر ہے جس کا ہم جتنا بھی احترام کریں تو ٹھیک کریں اور مریم نواز کی وجہ سے ہی مسلم لیگ ن پارٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہے پوری پارٹی میں مریم نوازہی لیڈر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک طرف ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیتے ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف انہیں بلا کر ڈانٹ دیتے ہیں ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کو بھی ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں