سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایند سیشن ججز سے انوکھی سزاؤں پر رپورٹ مانگ لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 نومبر 2017 10:33

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11نومبر 2017ء):سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایند سیشن ججز سے انوکھی سزاؤں پر رپورٹ مانگ لی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مجرموں کو انکھی سزائیں دینے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا ۔سندھ ہائیکورٹ نے مذکورہ سزاؤں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے رپورٹ مانگ لی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ مانگتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ ایسی سزاؤں سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں لہذا ایسی سزائیں دینے میں احتیاط برتنا ہو گی ۔

یاد رہے کہ کراچی کی ماتحت عدالت نے ایک مجرم کو پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے جرم میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے والا پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا ہونے جبکہ ناجائز اسلحہ کیس کے مجرم کو مسجد میں وقت گزارنے کی انوکھی سزا سنائی تھی ۔