ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں کو رہا کرنے کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 11 نومبر 2017 10:32

ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں کو رہا کرنے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2017ء) سعودی حکومت نے ارب پتی سعودی شہزادہ ولید بن طلال سمیت 7 اعلیٰ عہدے داروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ان افراد کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق رہائی پانے والوں میں رہائی پانے والوں میں سابق وزیرمتعب بن عبداللہ، سابق گورنرترکی بن عبداللہ ، شہزادہ ترکی بن ناصراورشہزادہ فہد بن عبداللہ ، سابق وزیرخزانہ ابراہیم العساف، سابق نگراں شاہی محل خالد التویجری بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی حکومت نے کرپشن کیخلاف آپریشن کے دوران 11 شہزادوں سمیت متعدد موجودہ و سابق وزراء سمیت اعلی شخصیات کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :