پرویزمشرف وہ شخص ہے جس نے پاکستان کا آئین توڑا ، وہ ایک چلا ہوا کارتوس ہے جس پہ میں تبصرہ بھی نہئی کرنا چاہتی ، اس طرح کے لوگ اٴْن اداروں کو بھی متنازعہ بناتے جن سے منسلک رہتے ہیں۔ پولیٹیکل الائنس کی بات کرتے ہیں اپنی گلی سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں گے

وزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 11 نومبر 2017 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات،نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا پرویز مشرف وہ شخص ہے جس نے پاکستان کا آئین توڑا ، وہ ایک چلا ہوا کارتوس ہے جس پہ میں تبصرہ بھی نہئی کرنا چاہتی ، اس طرح کے لوگ اٴْن اداروں کو بھی متنازعہ بناتے جن سے منسلک رہتے ہیں۔ پولیٹیکل الائنس کی بات کرتے ہیں اپنی گلی سے کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم انصاف کیلئے عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران حدیبیہ کیس کی بات ہوتی رہی ہے، 8، 9 اور 10 جنوری کے اخبارات پڑھیں تو ان میں معزز جج کے یہ ریمارکس موجود ہیں جس میں انہوں نے ایک وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے اپیل کریں۔

لہذا ان کا خود یہ کیس سننا نامناسب ہے۔ ان ہی جج صاحب نے پانامہ کیس کا فیصلہ بھی دیا اور جس قسم کے ریمارکس شریف فیملی کے بارے میں دیئے وہ سب کے علم میں ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ حدیبیہ تیرہ ججوں اور تین عدالتوں سے خارج ہوا کیس ہے اور ایک سیاسی انتقام نظر آرہا۔ آمریت کے سیاہ دور میں یہ کیسز سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے شروع ہوئے تھے۔اس دور میں بھی ان کیسز سے کچھ نہیں مل سکا اب بھی کچھ نہیں ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عوام کی طاقت ہے، آئندہ سال الیکشن کا سال ہے، ہم عوام کے پاس جائیں گے، ہمارا ووٹر پوری طرح چارجڈ ہے۔