اگر بےنظیر بھٹو شہید نہ ہوتی تو نوازشریف اقتدار میں نہ آتے, میر ظفر اللہ جمالی

ہفتہ 11 نومبر 2017 00:04

اگر بےنظیر بھٹو شہید نہ ہوتی تو نوازشریف اقتدار میں نہ آتے, میر ظفر ..
کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10نومبر2017ء) اگر بےنظیر بھٹو شہید نہ ہوتی تو نوازشریف اقتدار میں نہ آتے، نوازشریف قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چلے ہیں۔ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بےنظیر بھٹو شہید نہ ہوتی تو نوازشریف اقتدار میں نہ آتے،نوازشریف قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چلے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف بات سنتے ہیں تو سمھجتے نہیں اور اگر سمجھ جائے تو عمل نہیں کرتے۔ میر ظفر اللہ جمالی نے قومی سلامتی کے لیے نوازشریف کو خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور پارلیمینٹیرئنز کی سوچ میں بہت فرق ہے وہ ذاتیات کی سیاست کرتے ہیں۔ مریم نوازشریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مریم کو حد میں رہ کر بیانات دینے چائیے اور نوازشریف کو اداروں کا احترام کرنا چائیے۔