سالوںکی قحط ،خشک سالی اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوچکا ہی, نصراللہ خان زیرے

ہفتہ 11 نومبر 2017 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلقہ پی بی 5کے علاقے تختانی بائی پاس بابا جان ٹائون میں نئے واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قدرت کے نعمتوں میں سے ایک انمول تحفہ ہے جس کو انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے کیونکہ گزشتہ سالوںکی قحط ،خشک سالی اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے پانی کا سنگین بحران پیدا ہوچکا ہے ۔

بابا جان ٹائون میں واٹر سپلائی سکیم کے نصب سے یہاں کے عوام کو درپیش پانی کی قلت کا مسئلہ ختم ہوجائیگا ۔ پشتونخوامیپ نے اپنے غیور عوام سے جووعدے کیئے ان سب کو بتدریج پورے کرکے دکھائیں۔

(جاری ہے)

عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہرسطح پر اقدامات کیئے گئے ہیں اور مزیداقدامات کیئے جائینگے ۔پشتونخوامیپ زبانی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

اجتماع سے کونسلر حمد اللہ بڑیچ، کونسلر محمد نعیم اچکزئی ، ملک میرا جان نیازی ، رحیم اللہ بڑیچ، حاجی تاج محمد لالا ، حاجی خدائے نظر ، اکبر خان بڑیچ، حاجی میئن خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر اور بٹن دباکر ٹیوب ویل کا افتتاح کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانی قدرت کی نعمتوں میں سے ایک انمول تحفہ ہے لہٰذا ہمیں اسراف نہیں کرنا چاہیے کیونکہ پانی کی ہر طرف قلت ہے گزشتہ سالوں کی خشک سالی نے حالات کو مزید خطرناک بنا دیا ہے ۔

موجودہ صوبائی حکومت نے پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے اس کے مستقل حل کیلئے ڈیموں کی تعمیر بالخصوص مانگی ڈیم پر کام کا آغاز کردیا ہے جس کے تکمیل سے بڑی حد تک پانی کا مسئلہ حل ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے الیکشن میں جو وعدے اپنے غیور عوام سے کیئے تھے وہ بتدریج پورے ہورہے ہیں ۔ حلقے میں سکولوں ، صحت کے بنیادی ہیلتھ مراکز ، سڑکوں ، گلیوں کی تعمیر ، ڈیموں کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیموں کو نصب کرنے ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، نالیوں کی تعمیر ومرمت ، برساتی نالوں کی صفائی ومرمت اور دیگر عوامی فلاح وبہبود کے مختلف ترقیاتی سکیمات پائے تکمیل تک پہنچیں ہیں جس کے بدولت عوام کو مختلف شعبوں میں درپیش مسائل سے نجات حاصل ہوئی اور وہ ان فلاح وبہبود کے سکیمات سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح عوامی خزانے کو لوٹا گیا بالخصوص مذہبی جماعت نے کرپش اور لوٹ مار کے وہ سیاہ کارنامے سرانجام دیئے جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی جبکہ اس کے برعکس پشتونخوامیپ نے عوامی خزانے کو صحیح طور پر عوام کے فلاح وبہبودکیلئے خرچ کیئے ہیں اور اس تمام صورتحال سے مخالفین شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے مگر پشتونخوامیپ کے ممبران اپنے کاموں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے عوام کے تمام مسائل کو حل کرنیکی پوری کوشش کریگی اور یہ ثابت ہے کہ پشتونخوامیپ نے جو کہا اسے عملی کرکے بھی دکھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :