ژوب،عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید ملانا شمس الدین چوک پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا

جمعہ 10 نومبر 2017 23:03

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید ملانا شمس الدین چوک پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جلسہ سے پارٹی کے ضلعی صدر انور مندوخیل ،نقیب اللہ ،انورشاہ مشوانی ،شاہ محمد ، ،جمعہ خان ،شمس بابر،فضل امین،اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شہر مسائل کا انبار بن چکاہیں منشیات،اور صحت کے مشکلات وبائی شکل اختیار کر گئے انہوں نے کہا کہ صحت کا تعلق انسانی زندگی سے ہیں جبکہ ژوب عوام صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہسپتال میں زچگی مریضوں کی علاج معالجہ اپریشن مرد ڈاکٹر کرتے ہیں لیڈی گائنی ڈاکٹر کوئی نہیں ہے شہر منشیات کا گھڑ بن چکا ہیں نوجوان نسل منشیات سے تباہی کی جانب گامزن ہے منشیات کی رجحان وباء کی شکل اختیار کر چکاہے شہر میں بے روزگاری ،غربت مہنگائی کی وجہ سے معاشرتی برائیوں میں مبتلہ ہوتے جا رہے ہیں شہر میں دیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں امن امان کی صورت حال خراب ہے پر سان حال کوئی نہیں ہے عوامی نمائندگان خاموش تماشائیوں کی کردار ادا کررہے ہیں ووٹ کا سیزن شروع ہونے والا ہے اس لئے عوامی نمائدہ شہر کے دوروں پر آنا شروع ہوا ہے انہوں کہا کہ عوام باشعور ہے خالی نعروپر ورغلائے نہیں جاسکتے ۔

متعلقہ عنوان :