شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگی,صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل

جمعہ 10 نومبر 2017 23:03

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ،ریونیو شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا شہرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے منصوبوں کی معیار میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے افسران اپنی دمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر تمام منصوبوں کو نتیجہ خیز بنائے ان خیالات کا اظہار شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ ،ایکسین پی ایچ ای سید نوراحمد آغا،ایکسین بی اینڈ آر ٹومحمد اظہر مندوخیل،ڈی ای او ایجوکیشن شیخ موسی مندوخیل ،مسلم لیک کے ضلعی صدر باز خان لالا،جنرل سکر ٹری ملا حیات خان،بڑی تعداد میں افیسران مختلف یونین کو سلز کے کونسلران ، پارٹی کارکنان،اور معتبرین علاقہ موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر میں پینے کی صاف پانی کا منصوبہ،سڑکوں کی تعمیر ،نالیوں کی تعمیر ،سٹریٹ لائیٹس ،شمسی لائیٹس،کے کروڑوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کا م جاری ہے ان منصوبوں کے بدولت شہریوں کی معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آئیگی لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کے دہلیز پر میسر آینگے اس موقع پر اہل محلہ نے صوبائی وزیر کا ہر جگہ استقبال اور شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پینے کی صاف پانی ،سٹریٹ لائٹس ،سڑک اور نکاسی آب جیسے بنیادی منصوبوں سے عوام کے اجتماعی مسائل حل ہورہے ہیں۔