بھارت ،پاکستان کے درمیان امریکہ اور کینڈا جیسے تعلقات چاہتے ہیں ‘ صدیق الفاروق

سکھ قوم کو نانک شاہی کیلنڈر کے معاملہ پر کسی تفریق میں نہیں پڑنا چاہیے ،ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کا سکھ یاتریوں کے اعزاز میں الودا عی تقریب سے خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک دین اسلام کے فلسفہ سے بے حد متاثر تھے،بہت جلد بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکہ اور کینڈا جیسے تعلقات چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بابا گورو نک کے 548ویں جنم دن کے موقع بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر الودا عی استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

اس موقع ایم این اے کرن ڈار ،وزیر ٹرانسپورٹ ناصر ڈار ،جتھہ لیڈر گرمیت سنگھ،سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر،ایڈیشنل سیکرٹری طارق خان وزیر ،دہلی جتھہ لیڈر جگدیو سنگھ ،بلویو سنگھ ،سورن سنگھ گل ،سردا ر سنتا سنگھ ،پردھان سردار تارا سنگھ ،سردار بشن سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل ،عبدالوحید خان،عتیق گیلانی سمیت سینئر صحافیوں ،ادیبوں و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ بیرو ن ملک سے آنے والے سکھ یاتری پاکستان میں اپنے گورودواروں کی تعمیرو ترقی کے لیے از خود اقدامات کریں ہم مکمل طور پر ہر طرح کی سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ویزہ میں مشکلات اور دیگر جو بھی مسائل ہیں جلد از جلد حل کیے جائیں گے انہوںنے کہا کہ سکھ قوم کو نانک شاہی کیلنڈر کے معاملہ پر کسی تفریق میں نہیں پڑنا چاہیے اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے ۔

پارٹی لیڈر سردار گرمیت سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہاں مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے اور چیئرمین بورڈ کی طرف سے ہمارے اعزاز میں استقبالیہ کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے گورو دواروں اور مذہبی عباد ت گاہوں کی یاترا کے لیے سرحدی پابندیا ں ختم ہوں ۔پردھان سردار تارا سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان آنے والے یاتریوں کے سواگت کے لیے بھر پور اقدامات کیے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکیورٹی ،رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات بہتراندز میں کیے گئے تھے،بھارت سے آئے ڈپٹی پارٹی لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ہمیں بہت پیار اور عزت ملا جو ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ہم بھارت سمیت دنیا بھر پاکستان کو اقلیت نواز ملک کے طور پر نمائندگی کریں گے اور اپنے ملک واپس جا کر اپنی سکھ برداری میں پاکستان کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمی دور کریں گے ۔

الوداعی استقبالیہ کے موقع پرسکھ یاتریوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :