آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہیے ، نوجوانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ، قبل از وقت انتخابات سے خیبر پختونخوا کو نقصان ہو گا ، پیپلز پارٹی ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہی ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2017 22:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہیے ، نوجوانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ، قبل از وقت انتخابات سے خیبر پختونخوا کو نقصان ہو گا ، پیپلز پارٹی ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوں ۔ قبل از وقت انتخابات سے خیبر پختونخوا کو نقصان ہوگا ۔ عمران خان کو اس بات کو سمجھنا چاہیے ۔ غلام احمد بلورنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ۔ آئندہ الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہی ہونے چاہیے ۔ نوجوانوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ …