آصف زرداری پر سینیٹ انتخابات کا بخار سوار ہے ،ہم نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت کیلئے رکاوٹ پیدا نہیں کی پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ نہ چلے لیکن جمہوریت سے تو نہ کھیلے،مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قوت پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کی (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس سے متعلق گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2017 22:27

آصف زرداری پر سینیٹ  انتخابات کا بخار سوار ہے ،ہم نے سینیٹ میں پیپلز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر سینیٹ کے انتخابات کا بخار سوار ہے ،ہم نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت کے لئے رکاوٹ پیدا نہیں کی، پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ نہ چلے لیکن جمہوریت سے تو نہ کھیلے،مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قوت پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نواز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشیدنے کہا کہ فیصلے کی منظوری آئندہ اجلاس میں دی جائے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قوت پر کوئی اثر انداز نہیں ہو سکتا ۔ آصف زرداری کامسئلہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ آصف زرداری پر سینیٹ کے انتخابات کا بخار سوار ہے ۔ آصف زرداری اس طرح جمہوریت کی خدمت نہیں کر سکتے ۔ ہم نے سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی اکثریت کے لئے رکاوٹ پیدا نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ نہ چلے لیکن جمہوریت سے تو نہ کھیلے ۔ ہمارا راستہ روکنے کے لئے مخالفین جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں خالی عہدوں اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ …