شادی کور ڈیم کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ سے محروم،ملازمین شدید پریشانی کا شکار

جمعہ 10 نومبر 2017 22:25

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) شادی کور ڈیم کے ملازمین گزشتہ سات مہینوں سے تنخواہ سے محروم۔ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے شدید پریشانی کے شکاربروقت تنخواہ نہ ملنے پر اب فاقہ کشی کے شکار ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ چھ سالوں سے عارضی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔۔

(جاری ہے)

سکریٹری ایری ایگیشن سے مستقل کرنے کا مطالبہ،ذرائع کے مطابق شادی کور ڈیم کے دس کے قریب ملازمین گذشتہ سات مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں،اور ان میں زیادہ تر ملازمین درجہ چہارم کے ہیں،جو کہ بروقت تنخواہ نہ ملنے سے شدید مالی مشکلات کے شکار ہو کے رہ گئے ہیں، اور وہ اب بھی چھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عارضی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تنخواہ جلدی ریلیز کرکے ہمیں مالی پریشانیوں سے نجات دلایا جائے۔۔انہوں نے سکریٹری ایری گیشن سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مسقل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :